22 مئی 2015 - 18:44
بحرین؛ آل خلیفہ کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ

بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق بحرینی شہریوں نے گذشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی نماز جمعہ کے بعد بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتاجی مظاہرے کئے- منامہ، سترہ اور توبلی میں مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند انقلابیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مکمل کامیابی اور انقلابی عزائم پورے ہونے تک تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی- بحرینی عوام آزادی، عدل و انصاف کی برقراری، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں منتخب نظام حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں- بحرین کی آل خلیفہ حکومت، سعودی عرب اور اردن سمیت بعض عرب ممالک کی مدد سے بحرین میں عوام کے پرامن مظاہرین کی سرکوبی جاری رکھے ہوئے ہے- واضح رہے کہ بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات پر انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ممالک مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲